نئی دہلی،یکم اپریل(ایجنسی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ایک سے زیادہ ٹیموں نے آج ملک بھر میں ت300 سے زیادہ شیل کمپنیوں پر چھاپے مارے ۔
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے یہ قدم اس وقت
اٹھایا گیا ہے جب ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ نومبر اور دسمبر ۲۰۱۶میں ڈیمونیٹائزیشن (نوٹوں پر پابندی)کے دوران ان میں سے بیشتر کمپنیوں نے "غیرقانونی لین دین "کا ارتکاب کیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کی 16 ریاستوں میں تلاشی کی یہ مہم چل رہی ہے ۔